صحت و سائنس
02 جون ، 2013

چھانگامانگا میں2بھائی خسرے کی وجہ سے دم توڑ گئے

چھانگامانگا میں2بھائی خسرے کی وجہ سے دم توڑ گئے

قصور…قصورکے قصبے چھانگامانگا میں2بھائی خسرے کی وجہ سے دم توڑ گئے،علاقے میں اور بھی بچے خسرے میں مبتلا ہیں۔چھانگامانگاکے گاوٴں چکوکی میں ایک شخص سعیدکے2بیٹے8سالہ شعیب اور 3سالہ ابوبکر خسرے میں مبتلا تھے،والدین ابوبکر کو چلڈرن اسپتال لاہور لے آئے جبکہ 8سالہ شعیب کا گھر پر ہی علاج کیا جا رہا تھا،آج رات دونوں بھائی ایک ہی وقت خالقِ حقیقی سے جا ملے،دو کم سن بھائیوں کی موت پر پورا گاوٴں سوگ میں ڈوب گیا۔ علاقے کے لوگوں کا کہناہے کہ اور بچے بھی خسرے میں مبتلا ہیں،محکمہ صحت بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

مزید خبریں :