صحت و سائنس
02 جون ، 2013

فرانس: ای سگریٹ کے بھی عوامی مقامات پر پینے پابندی لگادی جائیگی

 فرانس: ای سگریٹ کے بھی عوامی مقامات پر پینے پابندی لگادی جائیگی

پیرس…کہا جاتا ہے کہ ای سگریٹ کم نقصان دہ ہوتا ہے لیکن فرانس میں ای سگریٹ کے بھی عوامی مقامات پر پینے پر پابندی لگادی جائے گی۔فرانس کی وزیر صحت میری سول ٹورین کا کہنا ہے کہ صحت کے حوالے سے عالمی تشویش اور ای سیگریٹ کے نقصانات کے بعد ان پر بھی عام سگریٹوں والی پابندی عائد کردی جائے گی ۔ مثلاً عوامی مقامات پر انکے پینے پر پابندی، ای سیگریٹوں کی تشہیر پر مکمل پابندی اور کم عمر افراد کو سگریٹ کی فروخت بھی ممنوع قرار دی جائے گی، پابندی کی وجہ یہ ہے کہ ای سگریٹ لوگوں کو کھلے عام پیتے دیکھ کر دوسروں کو ترغیب ملتی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ وہ لوگ جو سگریٹ پینا چھوڑ چکے ہیں وہ دوسروں کو کھلے عامل ای سگریٹ پیتا دیکھ کر دوبارہ سگریٹ پینا شروع کرسکتے ہیں اور تیسری بات یہ ہے کہ کچھ لوگ ای سگریٹ کے بجائے عام سگریٹ بھی پی سکتے ہیں۔ ایک حکومتی سروے کے مطابق فرانس میں تقریبا ً5 لاکھ افراد ای سیگریٹ پیتے ہیں۔


مزید خبریں :