02 جون ، 2013
پیرس…فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈز کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، مردوں میں رفیال نڈال، جوکووچ، ٹومی ہاس ، جبکہ خواتین میں یلینا یانکووچ اور مارین بارٹولی چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں،فرینچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں سربیا کے نواک جوکوچ نے بلغاریہ کے Grigor Dimitrov کو چھ دو ، چھ دو اور چھ تین سے شکست دی۔اسپین کے رفیال نڈال اٹلی کے فابیو فوگنینی کو سات چھ، چھ چار اور چھ چار سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ خواتین مقابلوں میں فرانس کی مارین بارٹولی نیاٹلی کی F Schiavone چھ دو اور چھ ایک سے ہرادیا۔جبکہ بیلاروس کی وکٹوریا ازرینکا نے فرانس کی کورنٹ کو چار چھ،چھ تین اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔