پاکستان
04 جون ، 2013

کمشنر پشاورنے نئی حکومت کی پالیسوں پر عمل درآمد کیلئے اجلاس طلب کر لیا

پشاور…کمشنر پشاور نے نئی حکومت کی پالیسوں پر عمل درآمد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز اور پشاور ترقیاتی ادارے کے افسروں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس کی زیر صدارت اجلا س میں پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کے ڈپٹی کمشنرز اور میونسپل کارپوریشن کے حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں نئی حکومت کی پالیسوں پر عمل درآمد کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :