پاکستان
07 جون ، 2013

کرک : انڈس ہائی وے پر کوچ الٹنے سے دو افراد جاں بحق،8 زخمی

کرک : انڈس ہائی وے پر کوچ الٹنے سے دو افراد جاں بحق،8 زخمی

کرک…کرک میں انڈس ہائی وے پر کوچ الٹنے سے دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر فتح شیریں کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی۔حادثے میں دس افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کرک منتقل کیا گیا۔ جہاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔کوچ میں سوار افراد تخت نصرتی سے کوہاٹ جارہے تھے۔

مزید خبریں :