دنیا
07 جون ، 2013

برطانوی شہزادہ فلپ سرجری کے لیے اسپتال میں داخل

برطانوی شہزادہ فلپ سرجری کے لیے اسپتال میں داخل

لندن…برطانوی شہزادہ فلپ کو سرجری کے لیے اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔ بکنگھم پیلس ترجمان کے مطابق شہزادہ فلپ کو پیٹ میں پیچیدگیوں کی وجہ سے اسپتال لایا گیا۔وہ پہلے بھی ان عوراض کی وجہ سے اسپتال میں داخل رہے ہیں۔ڈاکٹرز شہزادہ فلپ کی سرجری کے بعد ان کے مرض کی نوعیت کا اندازہ لگاسکیں گے۔91 سالہ شہزادہ فلپ 2 ہفتے تک اسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔

مزید خبریں :