صحت و سائنس
07 جون ، 2013

وزیر اعلیٰ پنجاب کا خسرہ کے خلاف جنگ کا اعلان

لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ڈینگی کی طرز پر خسرہ کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ،ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے ذمہ داریاں ادا کرتے تو آج یہ صورتحال نہ دیکھنا پڑتی ،وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف نے پہلا اجلاس خسرے کے حوالے سے بلایا جس میں وباء کے خاتمے کیلئے ایکشن پلان کی منظوری دی گئی ،وزیراعلیٰ نے خسرے سے اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ، ان کاکہنا تھا کہ بچوں کو وباء سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے ،انہوں نے صوبے میں امیونائزیشن مہم بروقت نہ چلانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا اور چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ،وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہر بچے کی جان قیمتی ہے ،مل کر خسرے کو شکست دینا ہو گی ۔

مزید خبریں :