10 مارچ ، 2012
ٹوبہ ٹیک سنگھ … ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈینگی سے بچاوٴکے لیے واک کا اہتمام کیا گیا جو محکمہ زراعت کے دفتر سے شروع ہو کرچوک صدر بازار میں اختتام پذیر ہوئی۔ محکمہ زراعت کے زیر اہتمام اس واک کی قیادت ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر میاں شفیق محمد نے کی ، واک میں سرکاری ملازمین اورعام شہریوں نے حصہ لیا،واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ای ڈی او زراعت میاں شفیق محمد کا کہنا تھا کہ ڈینگی کا مقابلہ مشکل نہیں ، تھوڑی سی محنت اوردانشمندی چاہیے ، عوام اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اورجہاں ڈینگی پرورش پارہا ہو اسکا سدباب کیا جائے۔