صحت و سائنس
10 مارچ ، 2012

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کا پولیو پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کا اعلان

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کا پولیو پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کا اعلان

پشاور … محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبہ میں پو لیو کے مرض پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ای پی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان بازی آفریدی نے پشاور پر یس کلب میں پو لیو سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ رواں سال خیبر پختونخوا میں پو لیو کے 4 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ فاٹا میں 3 پو لیو کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے بڑھتے ہو ئے کیسز کے باعث خیبر پختونخوا کے 16 اضلاع کو ہائی رسک قرار دے دیا گیا ہے، جہاں 12مارچ سے پو لیو مہم شروع کی جا رہی ہے جس کے دوران 37 لاکھ بچوں کو پو لیو سے بچاوٴ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔ ڈاکٹر جان باز کا کہنا تھا کہ پو لیو جیسے مرض پر قابو پانے کیلئے حکومتی سطح پر مزید ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

مزید خبریں :