10 مارچ ، 2012
لاہور…سردی کی شدت کم ہوتے ہی ڈینگی مچھر پھر پر پھیلنے لگا ہے۔لاہور کی ایک نجی لیبارٹری نے22 سالہ عبداللہ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کردی۔ محکمہ صحت کاکہناہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈینگی مچھر کے لاروے موجود ہیں جنہیں ختم کرنے کیلئے مختلف ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ لاہور میں جوہر ٹاؤن کے 22 سالہ عبداللہ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ایک نجی لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق عبداللہ میں این ایس ون ٹیسٹ پوزیٹو ہے محکمہ صحت نہ تو اس ڈینگی کیس کی تصدیق کررہا ہے اور نہ ہی تردید۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال میں ڈینگی کے 80 مشتبہ کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے اکثر مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق نہیں ہوئی محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے لیے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی مچھر کے لاروے موجود ہیں جنہیں تلف کرنے کے لیے مختلف ٹیمیں کام کررہی ہیں۔