10 مارچ ، 2012
لاہور … پنجاب کے 22 اضلاع میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم 12 مارچ سے شروع ہورہی ہے جس میں ایک کروڑ 17 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں رواں سال پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے ، بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے 22 اضلاع میں خصوصی مہم 12 مارچ سے شروع کی جارہی ہے، اس سلسلے میں 25 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائیں گی۔ اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن، ایئر پورٹ اور دیگر مقامات پر پولیو کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔