23 جون ، 2013
بیجنگ…چین میں 11 افراد 30 میٹر بلند رولر کوسٹر میں ڈھائی گھنٹے تک پھنس کر رہ گئے۔مشرقی چین کے شہر چینگ ڑو میں ملکی وغیرملکی سیاح ورلڈ جوائے لینڈ تھیم پارک میں رولر کوسٹر میں سواری کے مزے اٹھا رہے تھے کہ اچانک رولر کوسٹر زمین سے 90 فٹ بلندی پر اٹک گئی اور اس میں سوار افراد پھنس کررہ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ایک ایک کرکے سب کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔