03 جولائی ، 2013
اسلام آباد… ماہرین طب نے کہا ہے کہ ضعیف العمری میں باقاعدہ ورزش سماجی مصروفیات کی نسبت دماغ کے سکڑنے کے سدباب کے لئے زیادہ مفید ہے۔ یونیورسٹی آف ایڈنبرگ سکاٹ لینڈ کی حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 70 سال یا اس سے زائد عمر کے ایسے افراد جو باقاعدگی سے ورزش اور پیدل چلنے کی عادت رکھتے ہیں ان میں دماغ سکڑنے کے عارضے کے امکانات ان لوگوں کی نسبت بہت کم ہوتے ہیں جو دماغی مصروفیات یا سماجی امور میں مصروف رہتے ہیں ۔ تحقیق کے دوران 638 ایسے افراد پر 3 برس تک تجربات کئے گئے جن کی تاریخ پیدائش 1936 ء تھی ان میں سے بعض دماغی مصروفیات ‘ بعض سماجی خدمات اور پیدل چلنے سمیت جسمانی ورزشوں کے عادی تھے ، نتائج کے مطابق ایسے افراد جو ورزش اور پیدل چلنے کے عادی تھے ان کے دماغ کا سکڑنے کا عمل سست روی کا شکار رہا۔