08 جولائی ، 2013
میامی …این جی ٹی …امریکی ریاست فلوریڈا میں دنیا کے بہترین ویک بورڈرز جمع ہوئے اور سب نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا۔ان تما م کھلاڑیوں نے سمندر میں رکھی اونچی رکاوٹوں اور لہروں پر ویک بورڈنگ کی اور ساحل کے کنارے بیٹھے 30 ہزار سے زائد تماشائیوں کو حیران کر دیا۔ویک بورڈرز کو اس مقابلے میں تین شعبوں پارک،بوٹ اور بگ ائیر میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر نا تھا جس میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی فاتح کا ٹائٹل جیتنے میں کا میاب ہو گئے۔