کاروبار
13 مارچ ، 2012

اسٹاک میں مندی:انڈیکس13ہزار 300 پوائنٹس کی سطح سے نیچے

اسٹاک میں مندی:انڈیکس13ہزار 300 پوائنٹس کی سطح سے نیچے

کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کئی دن کی تیزی کے بعد مندی رہی اور انڈیکس13ہزار 300 پوائنٹس کی سطح کی سے بھی نیچے آگیا۔ منگل کوکاروبار کا آغاز مثبت ہو ا اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 13 ہزار422 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ مگر انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور شیئرز کی فروخت کا دباؤ مارکیٹ کو نیچے کی طرف لے گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 99 پوائنٹس کمی کے بعد 13 ہزار 253 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 31 کروڑ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام ٹی آر جی پاکستان میں ہواجس کے شیئر قیمت 39 پیسے اضافے کے ساتھ 4 روپے 35 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 144 پوائنٹس کمی کے بعد 11 ہزار 910پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ رحجان مزید ایک دو دن جاری رہ سکتا ہے۔

مزید خبریں :