13 مارچ ، 2012
اسلام آباد…موجودہ حکومت نے گزشتہ چار سال میں گیس کی یومیہ پیداوار میں صرف 19 کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ کا اضافہ کیا جبکہ تیل و گیس کی پیداواری کمپنیوں سے رائلٹی اور کرایوں کی مد میں اربوں روپے وصول کئے۔وزارت پٹرولیم کی طرف سے تیار کی گئی چار سالہ کار کردگی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چار سال میں تیل و گیس کی تلاش اور پیداواری کمپنیوں سے 172 ارب 83 کروڑ روپے رائلٹی کی مد میں وصول کئے گئے۔اس عرصے میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے47لائسنس جاری کیئے گئے ،102کنویں کھودے گئے جن میں38 میں کامیابی حاصل ہوئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ عرصے میں گیس کی پیداوار کو یو میہ 3.97ارب معکب فٹ سے 4.16ارب معکب فٹ تک بڑھایا گیا۔ اسی طرح پٹرولیم پالیسی 2009کے تحت تیل و گیس کی تلاش کیلئے 27لائسنس جاری کئے گئے جن سے ابتدائی طور پر 14 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔