کاروبار
13 مارچ ، 2012

ریٹیل کاروبار کو ٹیکس دائرہ کار میں لانے کیلئے غور

اسلام آباد…حکومت ریٹیل کاروبار کو ٹیکس دائرہ کار میں لانے کے لیے منصوبے پر غور کرے گی۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ریٹیل کاروبار کو ٹیکس دائرہ کار میں لانے کے لیے حکومت چھوٹے کاروباروالے جن کی سالانہ آمدنی 20 لاکھ روپے سے کم ہے۔ ان کے لیے ٹیکس ٹوکن اسکیم متعارف کرانے پر غور کررہی ہے۔ ایسے کاروبار کو شہری اور دیہی کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔ کم از کم 100 سو مربع فٹ کی دکان پرٹیکس عائد کرنے کی تجویز جب کہ 1000 مربع فٹ کی دکان پرٹیکس بڑھا کر 25 ہزار روپے سالانہ تک مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔چھوٹے کاروباری افراد سے ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کو آسان اور سہل بنانے کے لیے ایک صفحہ پر مشتمل سادہ ٹیکس فارم متعارف کرایا جائے گا، جس میں دکان دار کو محض اپنی بنیادی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

مزید خبریں :