13 مارچ ، 2012
نیویارک…امریکا میں دودھ کی پیداوار میں اضافے کے باعث شکاگو مرکنٹائل ایکس چینج پر ڈیری کے مستقبل کے سودوں کی مالیت 29 فی صد گرچکی ہے۔امریکی محکمہ زراعت کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ دودھ پیدا کرنے والے ملک امریکا میں دودھ کی پیداوار 1.8 فی صد اضافے کے ساتھ 9 کروڑ 60 لاکھ میٹرک ٹن رہنے کی توقع ہے۔ جب کہ آکلینڈ سے کیلیفورنیا کو دودھ کی رسد میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔رسدمیں بہتری کے باعث شکاگو مرکنٹائل ایکس چینج پرڈیری کے مستقبل کے سودوں کی مالیت میں 29 فی صد کی کمی آچکی ہے۔گزشتہ سال شکاگومرکنٹائل پر دودھ کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 31 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔