کاروبار
13 مارچ ، 2012

سندھ میں کم پانی کے باعث کپاس کی پیداوار میں کمی کا خدشہ

حیدرآباد…موسم سرما کی طوالت اور نہروں میں کم پانی کے باعث رواں سیزن کپاس کی فصل دو لاکھ ایکڑ کم رقبے پر کاشت ہونے کا خدشہ ہے۔سندھ آباد گار بورڈ کے صدر عبدالمجید نظامانی نے جیو نیوزکو بتایا کہ سندھ میں خریف کی فصل یکم اپریل سے لگائی جاتی ہے اور جیسے جیسے کم پانی کے باعث بوائی میں تاخیر ہوتی ہے کپاس کی پیداوار میں کمی آتی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سا ل کے مقابلے میں رواں سال نہروں میں 25 فیصد پانی کم محسوس ہو رہا ہے اور اگر پانی کی کمی، زائد گرمی اور غیر معمولی بارشوں کا سامنا رہا تو سندھ میں کپاس کی فصل 30 فیصد تک بھی کم ہو سکتی ہے اور اگر صورتحال برعکس ہوئی تو بھی سیزن تاخیر سے شروع ہونے کے باعث سندھ میں کپاس کی پیداوار میں 10 فیصد تک کمی آ سکتی ہے۔

مزید خبریں :