کاروبار
13 مارچ ، 2012

سینٹ کی فروخت میں 4فیصد اضافہ ریکارڈ

کراچی… رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سیمنٹ کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے 4 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سیمنٹ کی فروخت 2 کروڑ 45 ہراز ٹن رہی۔ فروری 2012 میں سیمنٹ کی فروخت میں 1 فی صد اضافے کے ساتھ 25 لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن رہی۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سینٹ کی مقامی کھپت1کروڑ 48 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن رہی جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1 کروڑ 38 لاکھ میٹرک ٹن تھی۔ جولائی تا فروری سیمنٹ کی برآمدات 6 فی صد کمی کے بعد56 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن رہی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 59 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن تھی۔

مزید خبریں :