کاروبار
13 مارچ ، 2012

کراچی اسٹاک میں لاگا کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی بڑھ گئی

 کراچی اسٹاک میں لاگا کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی بڑھ گئی

کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں یومیہ کاروباری حجم 55 کروڑشیئرز پر پہنچنے سے ایکس چینج کی لاگا کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی بڑھ گئی ہے۔نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ کراچی اسٹاک ایکس چینج کی رونقیں بحال ہونے اور کاروباری حجم میں پچھلے ایک ماہ میں ہونے والی تیزی سے اضافے نے لاگا ٹیکس کے ذریعے ایکس چینج کی آمدنی میں اضافہ کردیا ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں لاگا کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی 100 فیصد زائد بڑھی ہے جس سے ایکس چینج اور دیگر اداروں کو اپنے اخراجات پورے کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :