15 جولائی ، 2013
لاہور … پی ایچ ایف نے کوچ حنیف خان کو برطرف کردیا، طاہر زمان کو پاکستان ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے بتایا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کوچ حنیف خان کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ آصف باجوہ کے مطابق طاہر زمان کو حنیف خان کی جگہ قومی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ اختر رسول بدستور چیف کوچ رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ 21 جولائی سے لاہور میں ہوگا۔