13 مارچ ، 2012
اسلام آباد…ایف بی آر کو رواں مالی سال کا1952ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے جون تک844ارب روپے کی مزید وصولی کرنا ہوگی۔ہرماہ اوسطاً 211ارب روپے اکٹھے کرنا ہونگے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو ذرائع کے مطابق مالی سال کے آٹھ مہینوں میں 1108ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی گئی جو ہر ماہ اوسطاً 138ارب 50کروڑ روپے ہے۔ اب آئندہ چار ماہ ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے مزید 844ارب روپے کی وصولی کرنی ہے،ایف بی آر کوجولائی سے فروری تک آٹھ مہینوں میں 404ارب روپے کے ڈائریکٹ ٹیکسز حاصل ہوئے ،سیلز ٹیکس کی مد میں503ارب روپے کی وصولی ہوئی،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے 73ارب وصول ہوئے ، کسٹمز کی مد میں 128حاصل ہوئے۔