دنیا
14 مارچ ، 2012

افغانستان :موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے انٹیلی جنس اہلکار ہلاک

افغانستان :موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے انٹیلی جنس اہلکار ہلاک

قندھار…افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے انٹیلی جنس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ افغان ترجمان کے مطابق بم دھماکے میں زخمی اور ہلاک ہونے والے تمام افراد انٹیلی جنس اہلکار ہیں جبکہ ایک عام شہری بھی شامل ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز کے ساتھ ہی دھواں اور گردو غبار چھا گیا، موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ایک اہلکار ہلاک بھی ہوا ہے۔ قندھار صوبے کو طالبان کی پناہ گاہ کہا جاتا ہے ، تاہم اب تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مزید خبریں :