15 مارچ ، 2012
سان ڈیاگو. . .. اب انسان کا ہی نہیں ننھے منے جانور Koala کا بھی میڈیکل چیک اپ کیا جاتا ہے۔ امریکا کے شہر سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں آسٹریلیاسے لائے گئے دوننھے کوآلا کومیڈیکل چیک اپ کے بعد صحت مند قرار دے دیا گیا۔ ایک سال سے بھی کم عمر کے کوآلا کی جوڑی کے مختلف قسم کے ٹیسٹ اور ایکسرے لیے گئے جس پر ننھے جانور کچھ حیران وپریشان بھی نظر آئے۔