دلچسپ و عجیب
16 مارچ ، 2012

برطانیہ:گھڑدوڑ کے موقع پر خواتین کی نت نئی ٹوپیاں پہن کر شرکت

برطانیہ:گھڑدوڑ کے موقع پر خواتین کی نت نئی ٹوپیاں پہن کر شرکت

لندن…این جی ٹی…برطانیہ میں شاہی ریس کورس پر ہر سال کی طرح اس سال بھی ہفتے بھر چلنے والی گھوڑوں کی سالانہ ریسوں اور تقریبات کا آغازدھوم دھام سے ہوچکا ہے۔ان ریسوں میں جہاں ایک جانب مشہور گھوڑے حصہ لے رہیہیں وہیں خواتین کی بڑی تعداد بھی ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے ریس کورس کا رُخ کررہی ہے۔ ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں فاتح گھوڑوں کے ساتھ ساتھ بہترین لباس ، اچھے آرائشی زیورات اور دیدہ زیب و منفرد ہیٹس پہننے والی خواتین کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا۔اس موقع پر ریس کورس میں فیشن کی ایک بہار آگئی جس میں خواتین نت نئے ڈیزائن کی ہیٹس کے جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔

مزید خبریں :