16 مارچ ، 2012
لندن…این جی ٹی…بر طانیہ میں ایک گھنے جنگل کے درختوں کے تنوں پر ایسی منفرد چابیاں نصب کی گئیں ہے جو حرکت میں آنے پر اس ویران جنگل کے چاروں اطراف موسیقی کے سُر بکھیر دیتی ہیں ۔ ایک آرٹسٹ نے اپنے فن کے اظہار اور اس جنگل کو لوگوں کی توجہ کا مر کز بنانے کیلئے بچوں کے کھلونوں میں لگی چا بیوں کو دیوہیکل سائز میں بنا کر درختوں کے تنوں میں نصب کر دیا ہے ۔جب یہ چا بیاں خودکار نظام کے تحت حرکت میں آتی ہیں تو حیرت انگیز طور پر یہ جنگل ، جنگل نہیں رہتا بلکہ خوبصورت مو سیقی کا حال معلوم ہوتا ہے۔