16 مارچ ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…جہاں پول والٹ جمناسٹک کے شعبے میں انتہائی مشکل کھیل مانا جاتا ہے وہیں ہوا کے دوش پر اُڑتی فرسبی کیچ کرنا بھی کچھ آسان نہیں اور اگر انہی دونوں کھیلوں کو ملا دیا جائے تو۔ایسا ہی کچھ نظارہ اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں ایک طرف تو پول والٹ میں کھلاڑی کی مہارت دکھائی دے رہی ہے تو دوسری طرف اس کی شیر کی آنکھ رکھنے جیسی قابلیت۔اس وڈیو میں ایک کھلاڑی بھاگتا ہوا پول والٹ جمپ کا مظاہرہ کررہا ہے جبکہ پیچھے سے دوسرا کھلاڑی فرسبی پھینک رہا ہے جیسے ہی فرسبی پول والٹ کے پاس پہنچی دوسرے کھلاڑی نے پلک جھپکتے ہی چھلانگ مکمل کرتے ہوئے اُسے کیچ کرلیا۔اس منفرد انداز کے مشکل کیچ کوایک معروف اسپورٹس چینل کی جانب سے 10پلیز آف دے ڈے میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔مذکورہ ویڈیو میں سے ایک منتخب تصویر یہاں بھی دی گئی ہے۔