صحت و سائنس
19 اگست ، 2013

کمبوڈیا میں 9 سالہ بچہ برڈفلو سے ہلاک

کمبوڈیا میں 9 سالہ بچہ برڈفلو سے ہلاک

نوم پنہ…کمبوڈیا میں 9 سالہ بچہ برڈفلو سے ہلاک ہوگیا جس کے بعد اس مرض سے رواں سال ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10ہوگئی ۔عالمی ادارہ صحت نے برڈفلو کی حالیہ وبا کو کمبوڈیا کی تاریخ میں مہلک ترین قراردیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رہ سکتاہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے بچے کا تعلق کمبوڈیا کے شمال مغربی صوبے بٹام بانگ سے تھا ۔وہ گزشتہ ایک ماہ سے بیمار تھا اور اسے اتوار کو تفریحی مقام سیم ریپ میں بچوں کے ہسپتال میں لایا گیا تھااس بچے نے بیمار بطخوں اور مرغیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا تھا ۔ہسپتال میں کئے گئے ٹیسٹ سے اس بچے میں برڈ فلو کے ایچ فائیو این ون وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ۔

مزید خبریں :