17 مارچ ، 2012
وارسا…این جی ٹی…دنیا بھر میں پیچیدہ اور طویل راستوں کو مختصر بنا نے کیلئے مختلف پُل تعمیر کیے جاتے ہیں لیکن پو لینڈ میں ایک عمار ت سے دوسری عمارت تک جانے کیلئے ایک پُر خطر شارٹ کٹ برج متعارف کر وایا گیا جو کہ صرف ایک لوہے کے ڈنڈے پر مشتمل ہے۔زمین سے 98فٹ بلند اس پُل کے ساتھ حفاظتی رسیاں اور ایک بیلٹ(Belt) باندھی گئی ہے جس کے ذریعے گا ڑیاں تو نہیں لیکن بہادرافراد ایڈونچر سے لطف اندوز ہوتے ہو ئے ایک عمارت سے دوسری عمارت تک کے فا صلے کو طے کرتے ہیں۔