18 مارچ ، 2012
اوسلو…این جی ٹی…فضا میں پر ندوں کی طرح اونچی اڑان اڑنے کیلئے انسان نے جہازتخلیق کیے لیکن اب ایسے واٹر ونگز(water wings) متعارف کروائے گئے ہیں جن کے ذریعے سمندر کی گہرائی میں بھی اڑنا ممکن ہو گیا ہے۔نا روے میں متعارف کر وائے گئے کاربن فائبر سے بنے ان واٹر ونگز کو غوطہ خور ہاتھوں سے پکڑ کرسمندر کی 25 فٹ گہرائی میں جاکر بغیر کسی جسمانی حرکت کے اڑتے ہو ئے تیراکی کر تے ہیں جس کی رفتار ایک ورلڈ کلاس سوئمرز کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔اسپیڈ بوٹ سے منسلک ان منفرد واٹر ونگز کو700 ڈالرمیںآ ن لائن فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے جن کے ذریعے سمندر کی گہرائی میں بھاگم بھاگ تیراکی کے ساتھ ساتھ اڑنا ایک خواب نہیں رہا ۔