18 مارچ ، 2012
لندن…این جی ٹی…یورپ میں حقیقی سپر ہیرو نے جرائم کی روک تھام کے لئے سڑکوں اور گلیوں میں گشت شروع کر دی ۔رپورٹ کے مطابق یورپی ملک سلوواکیہ میں ایک شحص نے ہالی ووڈ کے فلمی کردار بیٹ مین سے متاثر ہو نے کے بعد سپر ہیرو کا لباس پہن کرسڑکوں پر گشت شروع کر دی ہے۔منہ پر کالے رنگ کا نقاب پہنے چھبیس سالہ Zoltan Kohari نے سپر ہیر و بیٹ مین کا کاسٹیوم خاص طور پر سلوایا ہے جسے پہن کر یہ شخص جرائم پیشہ افراد کو پولیس کے حوالے کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔ حقیقت کا روپ دھارے یہ بیٹ مین ایک خالی فلیٹ میں رہتا ہے جہاں بجلی، پانی اور گیس تک کی سہولت میسر نہیں لیکن اس کے باوجوداس سپر ہیرو کا کہنا ہے کہ اسے ان چیزوں کی ضرورت نہیں کیونکہ اِس نے اپنی زندگی لوگوں کی مدد کے لئے وقف کر دی ہے ۔