18 مارچ ، 2012
لندن…این جی ٹی…اب چاکلیٹ صرف کھانے کے لئے ہی استعمال نہیں ہوگی۔ سوئیڈش باشندے نے چاکلیٹ سے دلچسپ مجسمے تیار کر لئے۔رپورٹ کے مطابق یوں تو چاکلیٹ چھوٹوں بڑوں سب کو ہی پسند ہے لیکن اب چاکلیٹ کو کھانے کے ساتھ مجسمہ سازی کے لئے بھی استعمال کیا جانے لگا ہے۔نیویارک کے ایک مقامی قصبے میں انتیس سالہ آرٹسٹ نے چاکلیٹ کو چالیس سے زائد حیرت انگیز مجسموں کی شکل میں ڈھال کر انوکھے فن کا مظاہرہ کیا ہے ۔سجاوٹ کے غرض سے بنائے گئے ان منفرد مجسموں کو کھایا بھی جا سکتا ہے۔