دلچسپ و عجیب
18 مارچ ، 2012

80فٹ بلند آبشار سے چھلانگ لگانے کا خطرناک مظاہرہ

 80فٹ بلند آبشار سے چھلانگ لگانے کا خطرناک مظاہرہ

لندن…این جی ٹی…سمندر میں غوطہ خوری کرناایک انتہائی مشکل کھیل ہے جس میں ماہر سے ماہرغوطہ خور بھی اکثر اوقات مات کھاجاتے ہیں مگر کچھ زندہ دل اور بلند ہمت نوجوان ایسے بھی ہوتے ہیں جو کسی خطرے کو خاطر میں ہی نہیں لاتے۔کروشیامیں ایسے ہی جذبے سے سرشار نوجوانوں نے 80فٹ بلند آبشار سے غوطہ خوری کرنے کا منفرد اور خطرناک کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ان من چلو ں نے ایڈونچر کی ابتداء کر تے ہوئے پہلے اپنی کشتی کو آبشار سے نیچے گہرائی میں پھینکا اور پھرسَر کے بل پتھریلی چٹانو ں والے اس پانی میں 80فٹ کی بلندی سے کامیاب چھلانگ لگا دی ۔

مزید خبریں :