صحت و سائنس
17 ستمبر ، 2013

پنجاب میں ڈینگی کے 14نئے کیسز سامنے آگئے

پنجاب میں ڈینگی کے 14نئے کیسز سامنے آگئے

لاہور…پنجاب میں ڈینگی کے 14نئے کیسز سامنے آگئے،جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی تعداد143ہوگئی۔محکمہ صحت پنجاب کیمطابق صوبے میں ڈینگی کے 14نئے کیسز سامنے آگئے۔جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد143ہوگئی۔ڈینگی کے نئے مریض میواسپتال،گنگارام ،سروسز اوردیگراسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔محکمے کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 3ہزار8سو10ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :