20 ستمبر ، 2013
پیرس…پیرس کی سڑکوں پر چینی بازیگروں نے چین کی روایتی جھلک پیش کی،مڈ آٹم مون فیسٹیول کی ابتدا ڈریگن ڈانس اور مارشل آرٹس پر فار منس سے ہوئی۔پیرس میں مڈ آٹم مون فیسٹیول کے موقع پر چینی بازی گروں نے تقریبات کا آغاز اپنے روایتی فنون سے کیا۔ انہوں نے چین کا روایتی ڈریگن ڈانس اور مارشل پرفارمنس پیش کیں۔ انہوں نے پیرس کے لوگوں کے سامنے چینی موسیقی اور مختلف ثقافتی پرفارمنس پیش کیں۔ یہ فیسٹیول چینی کیلنڈر کے آٹھویں مہینے کے پورے چاند کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ مون فیسٹول قدیم ہارویسٹ فیسٹول کی جدید شکل ہے۔