19 مارچ ، 2012
میکسیکوسٹی …دنیا بھر میں سالانہ کئی کارنیوال کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں تاہم میکسیکو کا Los Pintados(The Painted Ones)اپنی نوعیت کا سب سے منفرد کارنیوال ہے۔60سالہ تاریخ کے حامل اس کارنیوال میں میکسیکو کے قصبے کے مقامی باشندے اپنے جسم کو پینٹ کرکے ماسک پہنے سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔اس کارنیول میں شامل نوجوان منچلے سڑکوں پر چلتے عام افراد اور سیاحوں کو کھلے عام دھمکی دیتے نظر آتے ہیں کہ اگر انہیں ایک سکہ نہیں دیا گیاتو وہ انہیں بھی کالے رنگ سے رنگ دیں گے۔