دلچسپ و عجیب
19 مارچ ، 2012

چین میں تخلیق کردہ منفرد پارک جہاں ہر چیز چکنی مٹی سے بنائی گئی ہے

چین میں تخلیق کردہ منفرد پارک جہاں ہر چیز چکنی مٹی سے بنائی گئی ہے

بیجنگ …گیلی چکنی مٹی سے کھلونے بنا ناصرف بچوں کا ہی کھیل نہیں بلکہ یہ ایک فن بھی ہے جس کا اظہا رحال ہی میں چین میں کیا گیا ۔ چکنی مٹی سے مجسمہ سازی کر نے والے ماہرچینی آرٹسٹوں نے ایک مشہور پینٹنگ کے منظر کو ہو بہو نقل کر کے اسے ایک منفرد ثقافتی پارک کی شکل میں تبدیل کر دیا جہا ں موجود ہر فن پارہ مکمل طور پر چکنی مٹی سے بنایا گیا ہے۔180 ملین ڈالر کی لاگت سے بنا یا گیا یہ گارڈن ایک عام روائتی چینی دیہات کی عکاسی کر تا ہے جسے سال 2007میں بنانا شروع کیا گیا تھا ۔ تقریباً 18فٹ بال اسٹیڈیمز کے برابر وسیع وعریض رقبے پر پھیلے اس پارک میں 500سے زائد گھر، ما ل مویشی ، دریا،درختوں اور روز مرہ زندگی کے کاموں کو سر انجام دیتے دیہاتیوں کے مجسمے بھی شامل ہیں جو آج کل مقامی با شندوں اور سیا حوں کی توجہ کا مر کز بنا ہوا ہے۔

مزید خبریں :