صحت و سائنس
20 مارچ ، 2012

پشاور میں تین روزہ انسدادپولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

پشاور میں تین روزہ انسدادپولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

پشاور… پشاور میں تین روزہ انسدادپولیو مہم کا دوسرا مرحلہ اج سے شروع ہو رہا ہے جبکہ ہائی رسک قرار دئیے جانے والے علاقوں میں 7 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاوٴ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔ ای پی آئی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ پو لیو مہم کے پہلے مرحلے میں 12 سے14 مارچ تک پشاور کی36یونین کونسلز میں پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے جبکہ آج سے پشاور کی 61 یو نین کو نسلز میں تین روزہ انسدادپو لیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔ڈاکٹر جان باز کے مطابق پشاور کی98یونین کونسلز میں46سے زیادہ یونین کونسلز کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔ جن میں سات لاکھ سے زیادہ بچوں کوپو لیو سے بچاو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے جن کے لیے دو ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :