20 مارچ ، 2012
لندن…این جی ٹی…رنگین پھو ل بو ٹوں والے لبا س تو بہت سے ڈیز ائنر تیا ر کر تے ہیں لیکن اس منفرد لبا س کوجگمگ کر تے رنگین بلبوں سے سجا یا گیا ہے ۔ ایک برطا نوی کمپنی کے تیا ر کر دہ اس لباس کی تیا ری میں د س ہزار LED بلبوں کا استعمال کیا گیاہے جن کی جھلملا ہٹ اور بدلتے رنگ اس لبا س کوایک انو کھا روپ دیتے ہیں ۔ LED قمقموں کے علا وہ اس لبا س میں سینکڑ وں کر سٹل بھی جڑے گئے ہیں جو ا س کی خو بصورتی میں مزید اضا فہ کر رہے ہیں ۔