29 ستمبر ، 2013
سین جوز…این جی ٹی …خطروں کے کھلاڑی دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ کوسٹا ریکا تو اپنے یہاں آنے والے سیاحوں کو بھی خطروں سے نبرد آزما ہونے کی پیشکش کررہا ہے۔کوسٹا ریکا کے دریائے ٹارکولز میں موجود مگرمچھوں کو کھاناکھلانے کا نظارہ یہاں آنے والے سیاحوں کو خطروں سے کھیلنے کی کھلی دعوت دیتا نظر آتا ہے۔یہاں سیاحوں کیلئے موجود ٹور گائیڈز کی ایک ٹیم کم وبیش17فٹ لمبے مگرمچھوں کو عین اُنکے منہ کے نزدیک صرف چند انچ کی دوری سے مرغی کے گوشت کے نوالے دیتے نظر آتے ہیں۔کبھی کبھی یہ دیدہ دلیر اور بہادر ٹور گائیڈز خونخوار دانتوں والے گوشت خور جانور کو تنگ کرنے اور اُس سے مستی کرنے میں بھی گریز نہیں کرتے اور کھانے کی لالچ میں ان بڑے سائز کے مگرمچھوں کو اپنے پیچھے پیچھے آنے پر مجبور کرتے دکھائی دیتے ہیں۔