انٹرٹینمنٹ
21 مارچ ، 2012

بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کا کرن جوہر کی نئی فلم میں کام سے انکار

بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کا کرن جوہر کی نئی فلم میں کام سے انکار

ممبئی… بالی ووڈ اسٹار شاہد کپورکو فلم کا اسکرپٹ نہ بھایا۔۔انھوں نے کرن جوہر کی نئی فلم میں کام کرنے سے ہی انکار کردیا ۔ شاہد کپور کو کرن جوہر نے اپنی آنے والی نئی فلم میں بطور ہیرو رول کی پیش کش کی جس پر شاہد کافی خوش بھی ہوئے لیکن انھیں فلم کی کہانی کچھ بھائی نہیں اور انھوں نے فلم کے ڈائریکٹر سے کہانی میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ یہی نہیں شاہد کپور نے فلم کی کاسٹ میں بھی کچھ تبدیلی کی تجاویز دیں۔ کرن جوہر کو شاہد کی بے جا مداخلت پسند نہ آئی اور انھوں نے فلم کی کہانی تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ شاہد کپور کو یہ بات اچھی نہیں لگی اور انھوں نے اب اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مزید خبریں :