دلچسپ و عجیب
04 اکتوبر ، 2013

کراچی میں چار سینگوں اور چار نتھنوں والے دنبے سب کی توجہ کا مرکز

کراچی میں چار سینگوں اور چار نتھنوں والے دنبے سب کی توجہ کا مرکز

کراچی…عیدالضحیٰ کے موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے مسلمان خوبصورت سے خوبصورت جانور اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں ،کراچی میں بھی قربانی کیلئے نہایت پیار سے پالے گئے چار سینگوں اور چار نتھنوں والے دنبے جانوروں کے عالمی دن پر سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ گوری رنگت ،البیلی چال ،بڑی بڑی آنکھیں،ماتھے پر دو نہیں بلکہ چار سینگ اور چہرے پر چار نتھنے ،ہم بات کر رہے ہیں عید قربان کے لئے تیار کئے گئے ایسے دنبوں کی،جن کی خوبصورتی کے چرچے دور دور تک ہیں۔ ایسا ہوتا بھی کیوں نہ ،یہ دوسرے دنبوں سے اتنے منفرد جو ہیں۔نام ہیں انکے شیرا اور شیرو ،کھاتے ہیں ،بادام ،پیتے ہیں دودھ اور کبھی کبھار گھاس کو بھی منہ لگا لیتے ہیں ۔عجیب الخلقت دنبے جب سے محلے میں آئے ہیں ،بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی ان کے دیوانے ہوگئے ہیں ،کہتے ہیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے خریدنا چاہتے ہیں ،پر قیمت ہے 6 لاکھ روپے ،اسی لئے دیکھ کر ہی خوش ہورہے ہیں۔اسلام کی رو سے منفرد جانوروں کی قربانی کرنے میں کوئی ممانعت نہیں۔خوبصورت دنبے لوگوں کا پیار پاکر خوب اترا رہے ہیں اور ناز نخرے اٹھوانے میں فخر بھی محسوس کر رہے ہیں۔ماتھے پر چار سینگ سجائے منفرد دنبے،یقیناً قدرت کا حسین شاہکار ہیں جنھیں دیکھ کر سب دنگ ہیں۔

مزید خبریں :