دنیا
22 مارچ ، 2012

حرم شریف کے خارجی صحنوں میں ٹھنڈا رہنے والا سنگ مرمر لگایا جائے گا

حرم شریف کے خارجی صحنوں میں ٹھنڈا رہنے والا سنگ مرمر لگایا جائے گا

مکہ مکرمہ.....حرم شریف کے خارجی صحنوں میں ٹھنڈا رہنے والا سنگ مرمر لگایا جارہا ہے۔ یہ وہی سنگ مر مر ہے جو اب تک صرف مطاف میں لگا ہوا تھا۔ دوپہر میں خصوصاً موسم گرما کے دوران زائرین حرم ، معتمرین اور حج کے عازمین کو خارجی صحنوں سے گزرتے ہوئے زحمت ہوتی تھی۔حرم شریف کے خارجی صحنوں میں ٹھنڈا رہنے والا سنگ مرمر لگایا جارہا ہے۔ یہ وہی سنگ مر مر ہے جو اب تک صرف مطاف میں لگا ہوا تھا۔ دوپہر میں خصوصاً موسم گرما کے دوران زائرین حرم ، معتمرین اور حج کے عازمین کو خارجی صحنوں سے گزرتے ہوئے زحمت ہوتی تھی کیونکہ وہاں نصب پتھر دھوپ جذب کرنے کیوجہ سے بہت زیادہ گرم ہوجاتا تھا اور ضیوف الرحمان کو تکلیف ہوتی تھی۔ نیا پتھر منفرد نوعیت کا ہے۔ اسکے نصب کئے جانے پر ضیوف الرحمان موسم گرما میں شدید گرمی سے محفوظ رہیں گے جبکہ رات کے وقت پتھر کا درجہ حرارت متوازن رہیگا اور سخت سردی میں بھی انتہا درجے سرد نہیں ہوگا۔ یہ پتھر صرف یونان میں پایا جاتا ہے۔ سعودی حکام نے اس کا سارا ذخیرہ حرمین شریفین کے لئے خرید لیا ہے۔ سیکڑوں کارکن و انجینیئر خارجی صحنوں میں پتھر نصب کر نے پر تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :