22 مارچ ، 2012
کابل…افغانستان میں 16 شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی فوجی پہلے بھی جرائم میں ملوث رہا ہے۔ اس نے اسٹاک اسکیم میں ایک بوڑھے شہری سے ڈیڑھ ملین ڈالر کا فراڈ کیا تھا۔2001 میں اپنے فوجی کیرئیر کے آغاز سے پہلے امریکی فوجی سارجنٹ بیلز نے پانچ سال کا عرصہ اسٹاک بروکر کے طور پر گذارا تھا۔ فوج میں شمولیت سے اٹھارہ ماہ پہلے سے اس پر ریاست اوہایو کے ایک سرمایہ کار نے اس پر غیر قانونی کاروبار، معاہدے کو توڑنے سمیت الزامات عائد کیے گئے تھے۔ 2003 میں ثالثی پینل نے اس کو 1.2 ملین ڈالر ادا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ بیلز کو دیگر مدوں میں بھی خطیر رقم ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم اسی دوران اسے فوج میں بھرتی کرلیا گیا جس کے بعد وہ تین مرتبہ عراق اور ایک مرتبہ افغانستان میں خدمات انجام دینے بھیجا گیا تھا۔