22 مارچ ، 2012
کولکتہ… بھارتی شہر کولکتہ میں ایک مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں متعدد دکانیں اور گودام جل گئے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق کولکتہ شہر کی ایک مصروف مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس نے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے کے عمل میں 30 سے زائد فائر ٹینڈرز حصہ لے رہے ہیں لیکن ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ بھاتی ٹی وی کے مطابق آگ صبح سویرے ساڑھے تین بجے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعد دکانوں اور گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مارکیٹ میں آگ لگنے کے بعد ارد گرد کے رہائشی علاقے کو خالی کرالیا گیا ۔ آگ سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔