21 اکتوبر ، 2013
اوہائیو… امریکی ریاست اوہائیو کے مشہور شاپنگ مال کی شہرت کا سن کر ایک مگر مچھ بھی وہاں شاپنگ کرنے پہنچ گیا، لوگ خوف زدہ ہوئے تو موصوف نے رستہ بدل لیا۔ اوہائیو کے ایک قصبے فلوریڈا کے شاپنگ مارٹ کی شہرت ایسی پھیلی کہ یہ مگر مچھ بھی ونڈو شاپنگ کرنے پہنچ گیا، سیکیورٹی والوں نے بن بلایا خریدار دیکھا تو فوراً گیٹ بند کیے اور پولیس کو بلاوا بھیج دیا، مگر مچھ صاحب نے جو یہ منفی رویہ دیکھا تو احتجاجاً واک آوٴٹ کرگئے اور قریبی جنگل میں جابیٹھے۔