انٹرٹینمنٹ
20 جنوری ، 2012

لاہور: اداکارہ میرا نے ہرن کے 2 بچے گود لے لئے

لاہور: اداکارہ میرا نے ہرن کے 2 بچے گود لے لئے

لاہور…اداکارہ میرا نے لاہور چڑیا گھر سے ہرن کے دو بچے گود لے لئے۔ میرا ہرن کے دونوں بچوں کے تمام اخراجات برداشت کریں گی۔جمعہ کے روز اداکارہ میرا نے لاہور کے چڑیا گھر میں ہرن کے دو بچوں کو ایک سال کے لئے گود لیا۔ میران نے ہرن کے بچوں کو پوپ کارن کھلائے اور گود میں اٹھایا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ جنگلی حیات ماحول کو خوش گوار کرتے ہیں، انہوں نے جنگلی حیات سے اپنی محبت کا ثبوت دینے کے لئے ہی ہرن کے بچے گود لئے۔ ایک سوال کے جواب میں میرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وعدے پر قائم رہتی ہیں، اگر شوٹنگ پر بیرون ملک جانا پڑا تو ان کا بھائی ہرن کے بچوں کا خیال رکھے گا۔

مزید خبریں :