کاروبار
27 نومبر ، 2013

اے ڈی بی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے43کروڑ ڈالر قرض دیگا

اے ڈی بی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے43کروڑ ڈالر قرض دیگا

اسلام آباد…ایشیائی ترقیاتی بینک ، پاکستان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے آسان شرائط پر 43کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔اسلام آباد میں اس سلسلے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لی پیخ اور چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام انور بیگ نے معاہدے پر دست خط کیے۔ معاہدے کے تحت 57 کروڑ ڈالر کی لاگت سے نیا پروگرام شروع کیا جائے گا جس کے لئے 43 کروڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک اور 14 کروڑ ڈالر حکومت پاکستان فراہم کرے گی۔پروگرام کے ذریعے غربت میں کمی کے لئے 34 کروڑ ڈالر، ہیلتھ انشورنس کے لئے 4 کروڑ15 لاکھ ڈالر جبکہ تربیت اور ہنر مندی سکھانے کے لئے 19 کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔اشیائی ترقیاتی بینک کے قرض پر ڈیڑھ فیصد شرح منافع ہوگا اور یہ 25 سال میں ادا کیا جاسکے گا۔

مزید خبریں :