05 دسمبر ، 2013
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز کی مندی کے بعد آج تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 210 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس بڑھ کر24656 کی سطح پر پہنچ گیا۔ گذشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی اور انڈیکس 143 پوائنٹس کمی کے بعد24445پوائنٹس پر بند ہواتھا۔